مشن

انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ اپنے معیار کے حوالے سے حساس کمپنی ہے جو معیشت کے معیاری اصولوں کی پابند ہے۔یہ اپنی کوالٹی، ماحولیاتی، آکو پیشنل ہیلتھ اور سیفٹی مینجمنٹ سسٹمز کی تاثیر کو تواتر کے ساتھ بڑھاتی رہے گی۔آئی آئی ایل اخلاقیات کی پابند کمپنی ہے اور تمام قابل اطلاق قانونی تقاضوں کی پاسداری کرے گی اور مفاد رکھنے والے تمام لوگوں کی توقعات کو نہ صرف پورا کرے گی بلکہ اس سے بھی آگے جائے گی۔اجتماعی محنت، مسلسل بہتری، کثافت کی روک تھام ، کچرے میں کمی، ماحول کی حفاظت لوگوں اور آلات کی صحت اور حفاظت، حادثات میں کمی،حفاظتی طور طریقوں کی بہتری ،حصہ داروں کو مناسب صلہ اور سماجی ذمہ داریوں کی تکمیل تمام سرگرمیوں کی نمایاں خصوصیت رہے گی۔