کمپنی کا پروفائل

ہمارے بارے میں:

انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ(آئی آئی ایل) اسٹیل، اسٹین لیس اسٹیل اور پلاسٹک پائپ بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی مینو فیکچرر ہے، جس کی سالانہ پیداواری استعداد 500,000 ٹن اور سالانہ محاصل 18 بلین روپے سے زیادہ ہیں۔آئی آئی ایل،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 5 بلین روپے سے زائد کی ایکوئٹی کے طور پر درج ہے اور یہ ایک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے جس میں درج ذیل شامل ہیں:

*انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل):

 یہ galvanized ، کولڈ رولڈ اور کلر کوٹیڈ اسٹیل شیٹس اور کوائلز بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی مینوفیکچرر ہے۔آئی ایس ایل کی سالانہ پیداواری استعداد 500,000 ٹن اور سالانہ محاصل20 بلین روپے سے اوپر ہیں۔

 

*پاکستان کیبلز لمیٹڈ (PCL):

   یہ بجلی کے کیبلز، وائرز، کوپر راڈ، PVC کمپائونڈ اور ایلومینیم سیکشنز بنانے والی پاکستان کی ایک  بڑی مینو فیکچرر ہے ، جس کے سالانہ محاصل 7 بلین روپے سے متجاوز ہیں۔

 

* آئی آئی ایل  اسٹین لیس اسٹیل(پرائیویٹ) لمیٹڈ:

 یہ آئی آئی ایل کا پوری طرح سے ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، جو مختلف گریڈز کی اعلیٰ ترین معیار کی حامل اسٹین لیس اسٹیل ٹیوبس تیار اور فنش کرتا ہے۔

 

* آئی آئی ایل آسٹریلیا پرائیویٹ لمیٹڈ:

  یہ آئی آئی ایل کا پوری طرح سے ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، جو ایشیا بحر الکاہل کے علاقے میں گروپ کے مفاد کی نمائندگی کرتا ہے۔

آئی آئی ایل،مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے " کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ" برائے انڈسٹریل میٹلز اینڈ مائننگ سیکٹر سمیت متعدد اعزازات حاصل کرنے والا ایک قابل فخر ادارہ ہے۔مزید برآں، آئی آئی ایل مسلسل 10 سال تک کراچی اسٹاک ایکسچینج کی" ٹاپ25 کمپنیز" کی درجہ بندی میں نمایاں رہا ہے۔آئی آئی ایل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسے نیشنل فورم برائے ماحولیات و صحت کی طرف سے 2015 کے انوائرنمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازاگیا۔آئی آئی ایل پاکستان میں مارکیٹ لیڈر ہے اورچھہ بر اعظموں کے پچاس ملکوں میں مضبوطی کے ساتھ اپنے قدم جمائے ہوئے بہتر ساکھ کا طویل برآمدی تسلسل رکھتا ہے۔اس کے نتیجہ میں آئی آئی ایل کو مسلسل 15 سالوں تک " ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ پرفارمنس ایوارڈ" دیا جاتا رہا۔

آئی آئی ایل،صحت، تحفظ اور ماحول پر اپنی غیر متزلزل توجہ کے ساتھ اچھی شہرت کا حامل کارپوریٹ سٹیزن ہے اور اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہے۔یہ کمپنی ISO 9001, ISO 14001, OHSAS 18001, API 5L, API 15LE اورCE سرٹیفائیڈ ہے اور اپنی مصنوعات ، پراڈکٹس اعلیٰ ترین معیارات اور تصریحات (ASTM, BS, EN, API, SLSI, AS/NZS, DIN) کے مطابق مینو فیکچر کرتی ہے۔